سول افسر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - حکومت کے انتظامیہ شعبے کا حکم، غیرفوجی سرکاری محکمے کا افسر۔ "کچھ سول افسروں کو ساتھ ملا کر انہوں نے کراچی کے مزدوروں سے اپنے حق میں ایک پھسپھسا سا مظاہرہ بھی کروایا تھا۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٦٩٦ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ مرکب توصیفی ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ مذکور ترکیب میں 'سول' صفت اور 'افسر' موصوف ہے۔ ١٩١٠ء کو "سپاہی سے صوبہ دار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر